پاکستان

سکھر: شدید دھند کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم، 250 فیڈرز ٹرپ

دھوپ نکلنے اور دھند چھٹنے کے بعد ٹرپ فیڈرز کی بحالی کا کام شروع ہوگا، سیپکو

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں شدید دھند کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیپکو حکام نے بتایا کہ سکھر ڈویژن میں دھند کے باعث سیپکو کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، گھوٹکی سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

سیپکو حکام کا کہنا تھا کہ دھوپ نکلنے اور دھند چھٹنے کے بعد ٹرپ فیڈرز کی بحالی کا کام شروع ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 جنوری تک توسیع

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

دھنیا جس کے بغیر ہماری چٹنیاں اور مصالحے نامکمل ہیں