محسن نقوی کی راوی پل کی جلد تعمیر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے رات گئے زیر تعمیر نئے راوی پل اور شاہدرہ چوک کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راوی پل کی جلد تعمیر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے رات گئے زیر تعمیر نئے راوی پل اور شاہدرہ چوک کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے راوی پل پر رات کی شفٹ میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور پل کی جلد تعمیر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پل کی تعمیر 31 جنوری تک مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔
انہوں نے شاہدرہ چوک کے اطراف سڑکوں کی تعمیر پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا۔