پاکستان

پرویز الہیٰ و دیگر کے کاغذات مسترد کرنے کے فیصلے کی مصدقہ نقول نہ دینے کا اقدام چیلنج

چوہدری پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے مونس الہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلوں کی مصدقہ نقول نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے مونس الہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلوں کی مصدقہ نقول نہ دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواستیں پرویز الہی سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 گجرات اور این اے 69 منڈی بہاوالدین سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 32، 34 اور 42 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم نہیں کر رہے، مصدقہ نقول نہ ملنے سے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر نہیں ہو سکتی۔

مزید کہا گیا کہ الیکشن ایپلیٹ ٹریبولز میں اپیلیں دائر کرنے کا آخری روز 3 جنوری ہے، عدالت ریٹرننگ افسران کو مصدقہ نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔

ڈی آئی خان: سی آر بی سی نہر کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

مسرت اللّٰہ خان نے پی ایچ ایف کے صدر کے مشیر کا منصب سنبھال لیا

پی ٹی آئی امیدواروں کے تجویز کنندگان کی گرفتاریوں پر آر پی او سے رپورٹ طلب