پاکستان

’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان کل پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی پر الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کریں گے۔
|

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن نے تیس دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ کے 26 دسمبر کے حکم امتناع کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔

درخواست میں دو رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے کر کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز خان کل درخواست کی سماعت کریں گے۔

گزشتہ ہفتےالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں ای سی پی نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، 26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری

نئے سال کے پہلے روز بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید 100 فلسطینی شہید