دہشت گردی کےحالیہ واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، جان اچکزئی
افغانستان مطلوب دہشت گرد پاکستان کے حوالے کرے، وزیر اطلاعات بلوچستان کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کےحالیہ واقعات کے تانے بانےافغانستان سے ملتے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان مطلوب دہشت گرد پاکستان کے حوالے کرے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ سال سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 500 سے زائد دہشت گرد مارے۔
انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، مسلح افواج آخری دہشت گردکے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے ڈر سے افغانوں کی بڑی تعداد اپنے ملک جاتی رہی ہے، اب تک 5 لاکھ سے زائد غیرقانونی افراد افغانستان واپس جاچکے۔