کھیل

ابرار احمد مکمل طور پر فٹ ہیں یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا، پی سی بی

انجری کا شکار ابرار احمد صحت یاب ہونے لگے، انہوں نے سڈنی میں مکمل رن اپ سے باؤلنگ شروع کردی، ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد مکمل طور پر میچ کے لیے فٹ ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ کل ہوگا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ انجری کا شکار ابرار احمد صحت یاب ہونے لگے، انہوں نے سڈنی میں مکمل رن اپ سے باؤلنگ شروع کردی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ابرار احمد نے نیٹس میں مکمل رن اپ کے ساتھ گیند بازی کی ہے، پی سی بی میڈیکل پینل ابرار کی فٹنس کا جائزہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد میلبرن میں بھی ہلکی پھلکی گیند بازی کرتے رہے تھے، وہ گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

پاکستانی خاتون شوٹر نے سالانہ ایشین شوٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 5 میں جگہ بنا لی

بھارت: پُل کے نیچے طیارہ پھنسنے کی ویڈیو وائرل