پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں، عمیر نیازی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں، عمیر نیازی کے وکلا لامیہ نیازی اور ملک جواد اصغر عدالت میں پیش ہوئے۔

عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی حلقہ 89 میانوالی سے مسترد ہوچکے ہیں۔

عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور ہو گئی ہے۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کی بازیابی سے متعلق آج ہی پیش ہوکر جواب جمع کروانے کا حکم

بھارت: پُل کے نیچے طیارہ پھنسنے کی ویڈیو وائرل