حیرت انگیز

بھارت: پُل کے نیچے طیارہ پھنسنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر فوٹیج میں طیارے کو پل کے نیچے سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی ریاست بہار میں پُل کے نیچے پھنسے خراب اور ناکارہ طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک پر لے جایا جانے والے ناکارہ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بہار کے شہر موتیہاری میں ایک طیارہ ایک پل کے نیچے پھنس گیا ہے۔

بھارت کی مقامی میڈیا کے مطابق ناکارہ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جارہا تھا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر فوٹیج میں طیارے کو پل کے نیچے سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پل کے نیچے پھنسے طیارے نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا، بھارتی پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہوا اور طیارے کو پل کے نیچے سے گزارنے کی کوشش کی، اس دوران طیارہ پھنس گیا۔

بعدازاں طیارے کو ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال دیا گیا۔

چھوٹی عمر میں جنگ زدہ علاقے کی رپورٹنگ کرنے والی غزہ کی 9 سالہ صحافی

اداکار نے دل بہلانے کے لیے اپنی ہی بیوی سے دوسری شادی کرلی

میک اپ کمپنی کی مالک خاتون دنیا میں پہلی 100 ارب ڈالر کی مالک عورت بن گئیں