پاکستان

عام انتخابات 2024: ٹکٹوں کی تقسیم مسلم لیگ (ن) کیلئے درد سر بن گئی

این اے 119 سے مریم نواز لیگی امیدوار ہیں لیکن علیم خان بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے پر بضد ہیں، شیخ روحیل اور ایاز صادق کے درمیان بھی سرد جنگ جاری ہے۔

8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کے ٹکٹوں کی تقسیم مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے لیے درد سر بن گئی، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے ن لیگی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے حلقہ این اے 121 میں ٹکٹ کے حصول کے لیے شیخ روحیل اصغر اور ایاز صادق کی لڑائی سے قیادت پریشان ہے، این اے 117 میں ملک ریاض کو ٹکٹ دینے یا استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے علیم خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لیے بھی قیادت کی سوچ و بچار جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 127 سے علی پرویز ملک کی جگہ عطا تارڑ کو ٹکٹ دیے جانے کے امکان پر علی پرویز ملک مسلم لیگ (ن) سے ناراض ہیں، دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 119 سے ن لیگی امیدوار ہیں لیکن علیم خان بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے پر بضد دیکھائی دیتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) علیم خان کو 117 سے امیدوار لانے کے لیے تیار ہے۔

مزید کہنا تھا کہ نواب شیر وسیر اور طلال چوہدری میں بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے جنگ جاری ہے، اس معاملے پر سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری کی مخالفت کردی ہے، ان کا مؤقف ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں نواب شیر وسیر نے ساتھ دیا تھا، ان سے کیا وعدہ نبھانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی آج ہونے والی اہم بیٹھک میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پاکستانی خاتون شوٹر نے سالانہ ایشین شوٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 5 میں جگہ بنا لی

کراچی: فردوس شمیم نقوی کی اپیل پر ریٹرننگ افسرصوبائی، وفاقی حکومت سے جواب طلب

روس سے بڑھتے تعلقات پر مغربی ممالک میں بھارت کے خلاف شدید تشویش