راولپنڈی: سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
فاروق شیخ و دیگر 4 ملزمان نے میرے بیٹے پر سیدھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، مدعی مقدمہ
راولپنڈی میں نئے سال 2024 میں قتل کی پہلی واردات رپورٹ ہوگئی، تھانہ کینٹ کے علاقے مال روڈ پر سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قتل کردیا گیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق مال روڈ پر ادویات لینے کے لیے رکنے والے شہری کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق فاروق شیخ و دیگر 4 ملزمان نے اُن کے بیٹے حارث کو قتل کیا، ملزمان نے سیدھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔