پاکستان

شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات درست ثابت ہونے پر کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں، تحریری فیصلہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریری فیصلہ حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسر نظارت شاہ نے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات درست ثابت ہونے پر کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید پر اراضی میں گھپلے، ڈیفالٹر، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کا الزام ثابت ہوا ہے۔

تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ لہذا الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62 (9)(سی) کی خلاف ورزی کی گئی، حقائق کی روشنی میں امیدوار ایک درست نامزد امیدوار کے طور پر اہل نہیں ہے۔

فیصلے کے مطابق شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی کے فارم-بی میں اپنے اثاثوں اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

تحریری فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے، حلف نامے کے پیرا (U) کی تعمیل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے، امیدوار نے ریسٹ ہاؤس چارجز کی ادائیگی بھی نہیں کی۔

فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا سال سادگی سے منا رہے ہیں، وزیراعظم

دنیا بھر سے نئے سال 2024 کے جشن کی تصاویر

شدید دھند سے بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر، گدو کے قریب ٹرانسمشن لائنز ٹرپ کرگئیں