پاکستان

شدید دھند سے بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر، گدو کے قریب ٹرانسمشن لائنز ٹرپ کرگئیں

گدو سوئچ یارڈ کے سرکٹ بریکر کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ترجمان پاور ڈویژن

شدید دھند سے بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہے، گدو کے قریب نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپچچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ کرگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث 550 اور 220 کے وی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے، ٹرپنگ سے 500 کے وی کے سرکٹ بریکر کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے بتایا کہ گدو سوئچ یارڈ کے سرکٹ بریکر کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واپڈا ذرائع کے مطابق دھماکے سے پھٹنے والے بریکر کی مرمت یا ریپلیس کرنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں، 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے سوئچ یارڈ کا بریکر ریپلیس کے لیے موجود نہیں، دھماکے سے پھٹنے والے سوئچ یارڈ کے بریکر کی مالیت 2 کڑور ہے۔

ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ اور شکار پور ون جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں بجلی کی سپلائی معطل ہے، بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہوگا۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

غیر قانونی افغان تارکین وطن سے خطے کے دیگر ممالک بھی تنگ، واپس بھیجنے پر مجبور

اسلام آباد: میٹرو ٹریک میں شگاف، پتھر گرنے لگے