پاکستان

علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکریٹری وزارت داخلہ، نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسسز جاری کردیے۔
Welcome

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور، عمر امین اور فیصل امین گنڈاپور کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت راجا ظہور الحسن نے استدعا کی کہ پولیس سمیت تمام اداروں کو مقدمات کی تفصیلات فراہم کیا جائے، علم میں آیا ہے کہ تھانہ رمنا، گولڑہ سمیت مختلف اسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سیاسی جماعت کے صدر ہیں اور سابق وفاقی وزیر رہے، اُن کو غیر قانونی طور پر اتنے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

عدالت نے سیکریٹری وزارت داخلہ، نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔

سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی حد بحال

’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں

بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 10حوثی مارے گئے