پاکستان

اسلام آباد: میٹرو ٹریک میں شگاف، پتھر گرنے لگے

مرمت کے بعد ٹریک بحال کردیا گیا، 2 ارب سبسڈی کے باوجود میٹرو ٹریک مجموعی طور پر خستہ حالی کا شکار ہے، مختلف مقامات پر گھڑے پڑ گئے ہیں۔
Welcome

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو ٹریک میں شگاف پڑ گیا جب کہ ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر زمین پر آگرے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو ٹریک سے پتھر گرنے کے علاوہ دراڑیں پڑنے سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے۔

ٹریک سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب ٹوٹا ہے۔

انتظامیہ نے مرمت کرکے ٹریک بحال کردیا، دو ارب سبسڈی کے باوجود میٹرو بس ٹریک مجموعی طور پر خستہ حالی کا شکار ہے، اس میں مختلف مقامات پر گھڑے پڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ارب روپے کی لاگت سے 25.6 کلومیٹر میٹرو ٹریک کی تعمیر کا کام جنوری 2017 میں شروع کیا گیا تھا، اس منصوبے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے عملدرآمد کیا اور اسے اگست 2018 میں مکمل ہونا تھا، تاہم اس منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور 2022 میں اس کا سول ورک مکمل ہوا تھا۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اس منصوبے کو لے لیا تھا اور بسوں کی خریداری کا عمل شروع کیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری

نئے سال کے پہلے روز بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید 100 فلسطینی شہید