پاکستان

76 سال گزرنے کے باوجود نظام عدل ٹھیک نہیں کر سکے، طاہر اشرفی

طلاق، خلع میں اضافہ تشویشناک ہے، فیک نیوز ، افواہ سازی سے گھر تباہ ہورہے ہیں، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سال نو کی تقریبات پرپابندی لگائی گئی، طاہر اشرفی
Welcome

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ 76 سال گزرنے کے باوجود بھی اہم اپنا نظام عدل ٹھیک نہیں کر سکے۔

لاہور پریس کلب میں منعقدہ سیرت سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام خلافت راشدہ کا پہلا اصول نظام انصاف ہے، نظام خلافت راشدہ نافذ ہونا چاہئیے، ملک میں نظام عدل کو آزاد و انصاف والا ہونا چاہیے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ زکوتہ کو روکنے کی بات ہوئی تو صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے جہاد کااعلان کردیا، اگر ملک میں سب زکوتہ دینا شروع کردیں تو کوئی بھوکا نہ سوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں زکوتہ دینے والے تھے لینے والا کوئی نہیں تھا، پاکستان میں 76 سال کے باوجوداپنا نظام عدل ٹھیک نہ کر سکے۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ طلاق اور خلع میں اضافہ تشویشناک ہے، فیک نیوز اور افواہ سازی سے گھر تباہ ہورہے ہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں سال نو کی تقریبات پرپابندی لگائی گئی، مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان بھجوایا گیا۔

عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج سے دائر کی جاسکیں گی

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی

حرا عمر کو ’نشہ آور مشروب‘ کیساتھ تصویر پر تنقید کا سامنا، اداکارہ کا ردعمل