پاکستان

عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج سے دائر کی جاسکیں گی

درخواستیں دائر کرنے کی مہلت 3 جنوری ہے، ایپلٹ ٹریبونلز ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 10 جنوری تک فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔

آئندہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیےکاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں آج سے دائر کی جاسکیں گی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے اور منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوچکا، آج سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کےکاغذاتِ نامزدگی سے متعلق درخواستیں دائر کرنے کی مہلت 3 جنوری ہے، ایپلٹ ٹریبونلز ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 10 جنوری تک فیصلہ کرنےکے پابند ہوں گے۔

اپیلوں پر فیصلوں کے بعد 11 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائےگی، امیدوار 12 جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کر دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی انتخابی مہم 6 فروری کی نصف شب کواختتام پذیر ہوگی، 8 فروری کوملک بھر میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے پاکستان میں استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے

سال 2023 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کون سے کھلاڑی نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں

برطانیہ: متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان