کوئی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ
سب کے لیے یکساں لیول پلئینگ فیلڈ ہونی چاہیے، یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی۔
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نےپیپلزپارٹی پراعتمادکااظہارکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر ملک میں حکومت نہیں بناسکتی۔
انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،لیول پلئینگ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی۔