پاکستان

پشاور: سال نو کے آغاز کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اہم بازاروں، شاہراہوں اور سڑکوں پر اضافی ٹریفک اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

پشاور میں سال نو کے آغاز کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ 2 ہزار کے قریب اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، افسران، ایس ایچ اوز، ابابیل اسکواڈ، سٹی پیٹرولنگ، لیڈیز پولیس، آرآر ایف، کیناین یونٹ، لیڈیز پولیس اور لوکل پولیس تعینات ہوگی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ،کار ڈرفٹنگ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے، اندرون شہر میں بھی اہم مقامات پر ناکہ بندیوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔

شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے اہم بازاروں، شاہراہوں اور سڑکوں پر اضافی ٹریفک اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں، اسپیشل ناکہ بندیوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس نے واضح کیا کہ تجارتی مراکز، مذہبی عبادت گاہوں، اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی روک تھام کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔

آواران: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

سال 2024 سب سے پہلے کدھر اور آخر میں کہاں شروع ہوگا؟

’غزہ کے 70 فیصد گھر مکمل تباہ‘، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید