پاکستان

2300 انتخابی امیدواروں کے انٹرویوز مکمل، پارلیمانی بورڈ جلد حتمی اعلان کرے گا، مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو تقریبا 184 گھنٹے پر محیط مشاورت کے وسیع، جامع عمل سے گزری، تمام امیدواروں کی سفارشات، تجاویز پر غور کیاگیا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی نے ملک بھر سے 2300 پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں اور پارلیمانی بورڈ جلد ہی حتمی فیصلوں کا اعلان کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پارٹی کے آفیشل پیج پر جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک اور جمہوری وانتخابی سنگ میل کامیابی سے عبور کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 دسمبر 2023سے شروع ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد جناب محمد نوازشریف اور صدر جناب شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ نے طویل نشستوں پر مشتمل اس جمہوری مشق کو انجام دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عمل تقریبا 184 گھنٹے پر محیط تھا جس میں مرد وخواتین تمام امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا، ان کی سفارشات اور تجاویز پر غور کیاگیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ جلد ہی اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

کوئی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی، یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی

حرا عمر کو ’نشہ آور مشروب‘ کیساتھ تصویر پر تنقید کا سامنا، اداکارہ کا ردعمل