پاکستان

انتخابی فارمز کی جانچ پڑتال مکمل، اہم رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن نے نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مریم نواز ، حمزہ شہباز، پرویز خٹک، مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق سمیت دیگر کے کاغذات منظور کرلیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے اہم سیاست دانوں کے کاغذاتِ نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیا۔

عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے دوران الیکشن کمیشن نے این اے 130 سے نوازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلیے۔

ان کے علاوہ این اے 123 اور 142 سے شہباز شریف، پی پی 80۔ پی پی 159، 160 اور 165 سے مریم نواز کے کاغذات منظور کیے گئے جب کہ پی پی 164 پر حمزہ شہباز کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 207 سے آصف زرداری جب کہ این اے 127، 194 اور 196 سے بلاول بھٹو کے نامزدگی فارم منظور کرلیےگئے۔

این اے 149، 156 اور پی پی 227 سے جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، این اے 117، 127 اور پی پی 147 سے عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گیے۔

این اے 133 سے پرویز خٹک کے کاغذات درست قرار دیدیے گئے، اسی طرح مختلف حلقوں سے مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، حنا ربانی کھر اور حنا پرویز بٹ کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

آواران: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

سال 2023 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کون سے کھلاڑی نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں

ایمن سے شادی کے بعد منیب بٹ نے اپنے آپ کو کیسے تبدیل کیا؟ اداکار نے بتادیا