پاکستان

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

شہر میں صبح کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں صبح کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، دن میں سے ہوائیں 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

پاک-افغان کشیدگی میں کمی کی کوششیں، افغان طالبان کے اہم رہنما کی آئندہ ماہ اسلام آباد آمد متوقع

سال 2024 سب سے پہلے کدھر اور آخر میں کہاں شروع ہوگا؟

’غزہ کے 70 فیصد گھر مکمل تباہ‘، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید