پاکستان

پنجاب میں سخت سردی اور دھند، موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 10 جنوری کو کھلیں گے۔

حکومت پنجاب نے سخت سردی اور دھند کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک بڑھا دیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کے تحت اب پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 10 جنوری (بدھ) کو کھلیں گے۔

پاک-افغان کشیدگی میں کمی کی کوششیں، افغان طالبان کے اہم رہنما کی آئندہ ماہ اسلام آباد آمد متوقع

آسٹریلیا میں ٹینس میچ کے دوران زہریلا سانپ نکل آیا

’غزہ کے 70 فیصد گھر مکمل تباہ‘، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید