پاکستان

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 14 دہشت گرد گرفتار

لاہور اور راولپنڈی سے 6 ، بہالپور سے 2، گوجرانوالہ سے 3 جبکہ بہاولنگر، ننکانہ صاحب ،فیصل آباد، شیخوپورہ اور سرگودھا سے ایک ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، حکام

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے 244 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 14 دہشت گردوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی سے 6 ، بہاولپور سے 2، گوجرانوالہ سے 3 جبکہ بہاولنگر، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سرگودھا سے ایک، ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بہاولپور سے بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے چیف کمانڈر ارشد کو بھی گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بارودی مواد، 1 ہینڈ گرینیڈ، 2 ای ڈی بم ، 28 ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے، رواں ہفتے 1289 کومبنگ آپریشنز کے دوران 4164 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

مقبول ڈرامے’بے بی باجی’ کا دوسرا سیزن نشر کرنے کا اعلان

آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی تبدیلی، الیکشن کمیشن کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ

لاہور: این اے 121 میں ٹکٹ کی تقسیم پر ایاز صادق اور روحیل اصغر آمنے سامنے