پاکستان

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بلا معاوضہ مساج کی کرسیاں نصب

اس اقدام کا مقصد مسافروں کی توقعات سے زیادہ اچھا ماحول پیداکرنا اور ہوائی اڈے کی خدمات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کے طور پر ایک آرام دہ سفری تجربے کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندرون ملک اور بین الاقوامی روانگی لاؤنجز میں روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے مساج کی کرسیاں نصب کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ ہوائی اڈے پر مسافروں کے لیے ایک اور سہولت ہے، عالمی سطح پر بہت سے دوسرے ہوائی اڈوں کے برعکس سی اے اے یہ سروس مفت فراہم کر رہا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسراور ایئرپورٹ مینیجر نے مساج کرسیوں کا افتتاح کیا، اس اقدام کا مقصد مسافروں کی توقعات سے زیادہ اچھا ماحول پیداکرنا اور ہوائی اڈے کی خدمات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کے طور پر ایک آرام دہ سفری تجربے کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ایک مفت چائے کا اسٹال بھی مسافروں کو مفت سروس بھی پیش کرتا ہے، اس اقدام کا مقصد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاؤنجز کی خوبصورتی اور دلکش ماحول کو بھی بنانا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے دفتر پر حملے کا کیس: صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

یہ عام الیکشن نہیں، آپ نے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے ، شہباز شریف

میرے کاغذات نامزدگی مناسب وجہ کے بغیر مسترد کردیے گئے، علی محمد خان