رہنما پی ٹی آئی رانا جمیل حسن گرفتاری کے بعد رہا
پی ٹی آئی کے رہنما کو تھانہ منڈی فیض آباد میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ننکانہ صاحب میں پاکستان تحریک انصاف کے این اے 112 اور پی پی 135 کے امیدوار رانا جمیل حسن کو رہا کردیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے ڈیوٹی مجسٹریٹ عمران یوسف نے رانا جمیل حسن کو رہا کرنے کا حکم دیا، رانا جمیل حسن کو گزشتہ روز ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر سےگرفتار کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کو تھانہ منڈی فیض آباد میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔