پاکستان

سندھ: منظور وسان کے پی ایس 31 سے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر کسی کا بھی ہاتھ ہو بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم بنیں گے، مخالف جب اتحاد کی بات کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے، رہنما پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر منظور وسان کے سندھ کے صوبائی حلقے پی ایس 31 کنگری سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق منظور وسان نے گمبٹ ریٹرننگ افسر (آر او) کے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فارم تو 3 جگہ سے بھروائے ہیں اب پارٹی جہاں سے ٹکٹ دے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گا، میری خواہش ہے این اے 202 سے الیکشن جیت کر بلاول بھٹو صاحب کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کسی کا بھی ہاتھ ہو بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم بنیں گے، مخالف جب اتحاد کی بات کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے، مچھ جیل سمیت کوئٹہ، ملتان اور سکھر کی بہت سی جیلوں سے ہو کر آیا ہوں، سب کو الیکشن لڑنے کا حق ہے سب کو الیکشن لڑنے دیا جائے۔

صبور علی اور عاطف اسلم کا پہلا رومانوی گانا ’زندگی‘ مقبول

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا امیدواران سے کاغذات نامزدگی چھیننے پر اظہار تشویش

مسلم لیگ (ن) کے دفتر پر حملے کا کیس: صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور