پاکستان

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا امیدواران سے کاغذات نامزدگی چھیننے پر اظہار تشویش

سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ایسے واقعات پر نوٹس لے، آئین پاکستان ہر سیاسی جماعت، ہر شہری کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے، اعلامیہ

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے امیدواران سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بار کی جانب سے جاری کردہ اعلامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بر وقت اور شفاف انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہائی کورٹ بار سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننا اور الیکشن مہم میں رکاوٹیں ڈالنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ ادارے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ایسے واقعات پر نوٹس لے، آئین پاکستان ہر سیاسی جماعت ہر شہری کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے، تمام ادارے سیاسی جماعتوں سمیت انفرادی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں۔

مسلم لیگ (ن) کے دفتر پر حملے کا کیس: صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شان شاہد کا ’تیرے بن‘ پر ڈرامے کے بجائے فلم بنانے کا مشورہ

اٹک: این اے 50 سے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد