پاکستان

اٹک: این اے 50 سے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد

ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم پر جعلی دستخط کا الزام لگایا گیا ہے، میرے وکیل اورتجویز کنندہ کو بھی اغوا کرلیا گیا، رہنما تحریک انصاف

اٹک کے حلقہ این اے 50 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم پر جعلی دستخط کا الزام لگایا گیا ہے، میرے وکیل اورتجویز کنندہ کو بھی اغوا کرلیا گیا۔

دوسری جانب مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے ہیں، ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وکیل نوازشریف بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا۔

لاہور: پولیس کے سال نو کے آغاز پر سیکیورٹی انتظامات مکمل

اوکاڑہ: انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم گرفتار

یوٹیوب اور انسٹاگرام نے نابالغ بچوں کے اشتہارات سے بھی اربوں ڈالر کمالیے