پاکستان

اوکاڑہ: انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 24 لاکھ 90 ہزار روپے ہتھیائے، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم آصف گل کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے شہری کو برطانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 24 لاکھ 90 ہزار روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔

یوٹیوب اور انسٹاگرام نے نابالغ بچوں کے اشتہارات سے بھی اربوں ڈالر کمالیے

یوٹیوب اور انسٹاگرام نے نابالغ بچوں کے اشتہارات سے بھی اربوں ڈالر کمالیے

لاہور: پولیس کے سال نو کے آغاز پر سیکیورٹی انتظامات مکمل