پاکستان

انتخابات کے حوالے سے تمام ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران وزیر اعلٰی پنجاب

ہمارے سرکاری ملازمین بھی الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوگئے ہیں، جہاں سے شکایات موصول ہوئی وہاں بر وقت کارروائی ہوئی، محسن نقوی

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے تمام ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرکاری ملازمین بھی الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوگئے ہیں، جہاں سے شکایات موصول ہوئی وہاں بر وقت کارروائی ہوئی، انتخابای مہم چلانا سب کا حق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش تھی کہ رنگ روڈ، پانی کے مسائل جیسے چند مشکلات کو پنڈی کے عوام کے لیے حل کرلیں اور جس طرح ٹیم کام کر رہی ہے مجھے اللہ سے امید ہے کہ ہم اسے مکمل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے پروجیکٹس ہمارے لیے لاہور یا گوجرانوالہ کے پروجیکٹس سے زیادہ ضروری ہے، یہاں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کے لیے کوشش کر رہے ہیں، پچھلے 10 سال کی پروموشنز ایک جگہ اور پچھلے 10 ماہ کی پروموشنز ایک جگہ ہیں، ہم نے اداروں سے دھونڈ ڈھونڈ کے لوگوں کو پروموٹ کیا اور ہماری کوشش ہے کہ جو جس کا حق ہے وہ اسے ضرور ملے ہم کسی کا ایک روپیہ بھی نہیں رہنے دیں گے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

امریکا: کیلیفورنیا میں طوفان، سرفرز بڑی لہروں سے مقابلے کیلئے تیار

ضلع کرم سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی