پاکستان

ضلع کرم سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

واقعے کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، 4 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او محمد عمران

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم سے پشاور جانے والی مسافر کوچ پر صدہ بازار کے قریب فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کرم پولیس نے بتایا کہ بس پر فائرنگ سے ایک مسافر زخمی ہوا ہے، جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تخریب کاروں نے مسافروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، کوچ میں سوار ایک مسافر کی جوابی فائرنگ سے تخریب کار فرار ہوگئے۔

ڈی پی او محمد عمران نے ڈان نیوز کو بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، 4 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل بھی ہنگو کے قریب کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان کے بجائے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دوں گا، وسیم اکرم

شعیب شاہین کا میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا دعویٰ

’انسانی اسمگلنگ کا شبہ‘، بھارتی پولیس کی فرانس سے واپس بھیجے گئے 20 مسافروں سے پوچھ گچھ