شعیب شاہین کا میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا دعویٰ
امید ہے لاہور سے بھی سابق وزیراعظم کے کاغذات منظور ہوجائیں گے، مسترد ہوئے تو اپیل کریں گے، رہنما پی ٹی آئی
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شعیب شاہین نے میانوالی سے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا دعویٰ کردیا۔
ڈی سی آفس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے دعویٰ کیا کہ میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاہور سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات منظور ہوجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد ہوئے تو اپیل کریں گے۔