لاہور: این اے 120 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
تمام کاغذات کی جانچ مکمل ہوگئی ہے اور کسی طرح کا کوئی بھی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، ایک ایک چیز کے بارے تفصیل سے پوچھا گیا ہے، لیگل ٹیم
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے لاہور کے حلقے این اے 120 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق مریم نواز کی لیگل ٹیم اے سی شالیمار پہنچی، اس موقع پر ان کی لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم رہنما مسلم لیگ (ن) کے کاغذات کی اسکرونٹی کے لیے آئے تھے، تمام کاغذات کی جانچ مکمل ہوگئی ہے اور کسی طرح کا کوئی بھی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، ایک ایک چیز کے بارے تفصیل سے پوچھا گیا ہے۔