پاکستان

ہم کہتے ہیں، سب کے ساتھ انصاف ہو، ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں، جاوید لطیف

آج کہا جاتا ہے ضمانت کے لیے حاضری ضروری ہے ، رہنما مسلم لیگ (ن) کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے کہا ہے کہ تمام کورٹس کو بائی پاس کر کے سپریم کورٹ میں اس وقت فیصلےکیے جاتے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کہا جاتا ہے ضمانت کے لیے حاضری ضروری ہے، تمام کورٹس کو بائی پاس کرکےسپریم کورٹ میں اس وقت فیصلے کیے جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلا آجا رہا ہے، لیکن شیرکو نکال دیا گیا، واپس ہی نہیں آنے دیا گیا، 2018 میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی،کیا اُس وقت معصوم کا لفظ استعمال کیا گیا؟ 2018 میں کسی اور کی خواہش موجود تھی،کسی اور کا مقصد پورا کیا گیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج ایک شخص کو معصوم کہا جارہا ہے، ہمیں تو صرف فیلڈ ملی، لیول نہیں ملا،یہ چاہتے ہیں، ادارے اور قوم آمنے سامنے آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اسی وقت گرداب سے نکل سکتا ہے، جب الیکشن ہوں، ہم تو کہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہو، ادارے بھی ہوش کے ناخن لیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج ان لوگوں کی سہولت کاری ہو رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کسی کی انتخانی مہم نہ چلائی جائے۔

لاہور: شہبازشریف نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا، نوازشریف

کراچی: 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر پابندی

نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر کم عمر لڑکی کے ساتھ ریپ کا جرم ثابت