پاکستان

کراچی: انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان سیکٹر فائیو ایف میں واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے، پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سیکٹر فائیو ایف میں واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے، پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے ایک پستول، 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار

غزہ میں ’نسل کشی‘، جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا