لائف اسٹائل

پاکستانی سنیما کی بحالی کیلئے بولی وڈ فلمیں لگانا ہوں گی، فیصل قریشی

پاکستانی عوام انڈین فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اس میں کسی کی مرضی نہیں چل سکتی، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہوں گے، اداکار

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سنیما کی بحالی کے لیے بولی وڈ فلمیں ریلیز کرنا ہوں گی۔

فیصل قریشی کی انڈیپنڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جہاں اداکار نے پاکستانی فلمی صنعت کے مسائل اور ان کے تدارک سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ فلموں کا مطلب ناچ، گانا نہیں ہے بلکہ فلموں کے ذریعے ہم آگاہی بھی پھیلا سکتے ہیں، جس کے لیے سنیما گھروں کی اشد ضرورت ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان میں سنیما گھروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا، سنیما بھی وہ جس کا ٹکٹ سستا ہو، جسے عام آدمی بھی دیکھ سکے، کیونکہ مہنگا ٹکٹ وہ نہیں خرید سکتا۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی سنیما چلانے کے لیے بولی وڈ کی فلمیں لگانا ہوں گی کیونکہ پاکستانی عوام انڈین فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اس میں کسی کی مرضی نہیں چل سکتی، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہوں گے۔‘

اداکار نے کہا کہ اس سے پہلے دو ڈیجیٹل پورٹل پاکستان آئے تھے لیکن خوامخواہ کی لڑائی میں وہ کام روک دیا گیا، 60 سے 70 ارب تو بھارت سے پیسہ ادھر آرہا تھا، نہ جانے کیوں جہاں سے پیسہ آتا ہے وہ جگہ ہم بند کر دیتے ہیں۔

چوری شدہ سامان واپس کروانے پر میرا پنجاب پولیس کی مشکور

مہوش حیات 7 سال بعد ٹی وی پر واپسی کے لیے تیار

لوگ کہتے ہیں خوش نصیب ہیں آپ کو اقرا عزیز ملی، یاسر حسین