پاکستان

شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
|

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔

بیان کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کی تلاش اور خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع، بہتر مستقبل کی توقعات

میلبرن ٹیسٹ میچ میں ایکسٹراز اور ڈراپ کیچز پاکستان ٹیم کو لے ڈوبے

غزہ میں ’نسل کشی‘، جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا