پاکستان

لاہور: گھر میں آتشزدگی سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں، تینوں افراد گھر کی دوسری منزل پر رہائش پزیر تھے، پولیس
Welcome

لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھر میں آتشزدگی سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ آج صبح لاہور کے علاقے چوہنگ پیش آیا جہاں گھر میں اچانک آگ بھڑک آتھی تھی، اطلاع ملنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے، جن میں میاں، بیوی اور بیٹی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھلسنے والے تینوں افراد گھر کی دوسری منزل پر رہائش پزیر تھے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

طویل القامت شخص نصیر سومرو علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل

روس کا یوکرین پر میزائلوں سے بڑا حملہ، 12 افراد ہلاک

دھونی کی شائق کو پاکستان جا کر کھانا کھانے کا مشورہ دینے کی ویڈیو وائرل