پاکستان

الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول میں تبدیلی

انتخابی شیڈول میں تبدیلی مخصوص نشستوں کے لیے کی گئی، مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں کے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انتخابی شیڈول میں تبدیلی مخصوص نشستوں کے لیے کی گئی، مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد‏ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی، 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کی صوبائی نشستوں کے لیے بھی اسی شیڈول کا اطلاق ہوگا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے 15 دسمبر 2023 کو جاری احکامات کی روشنی میں ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا عمل بحال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ 17 اور 18 دسمبر 2023 کو ہو گی جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ 19 دسمبر 2023 کو ہو گی۔

سال2023 بابر کے لیے ڈراؤنا خواب، تینوں فارمیٹ کی قیادت سے ہاتھ دھونا پڑا

توشہ خانہ سے تحائف لے کر ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

’گزشتہ 15 سال میں ایک بھی خاتون قیدی ووٹ نہ ڈال سکی‘