پاکستان

کراچی: این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر فیصلہ محفوظ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بیرون ملک جائیداد اور بیوی بچوں کو قرض دینے کا ذکر کیا مگر منی ٹریل کا ذکر نہیں کیا، درخواست

ریٹرننگ افسر نے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے اعتراض داخل ہونے پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعودخان مندوخیل نے شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض دائر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بطور وزیراعظم تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے بیرون ملک جائیداد، بیوی بچوں کو قرض دینے کا ذکر کیا مگر منی ٹریل کا ذکر نہیں کیا۔

پی آئی اے کے 11 سو ملازمین انتخابی ڈیوٹی پر مامور کرنے کا فیصلہ

سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی کورم نامکمل ہونے پر ملتوی

ہم کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، اسحٰق ڈار