پاکستان

سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی کورم نامکمل ہونے پر ملتوی

سینیٹ کا اجلاس پیر کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم نامکمل ہونے پر ملتوی ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو کورم نامکمل ہونے کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد ایوان بالا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ کا اجلاس پیر کی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹرز نے پیر کو بلوچستان کی صورت حال پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ دو روز سے سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا جاتا ہے، بلوچستان میں لاپتا افراد، ماورائے عدالت قتل اور ڈیتھ اسکواڈز کا معاملہ انتہائی سنگین ہے لیکن اس پر بات نہیں کرنے دی جا رہی۔

سینیٹر نواز زادہ فاروق اور سینیٹر طاہر بزنجو نے بھی مطالبہ کیا کہ پیر کو سینیٹ میں بلوچستان کی صورت حال پر بحث کی جائے۔