پاکستان

پی آئی اے کے 11 سو ملازمین انتخابی ڈیوٹی پر مامور کرنے کا فیصلہ

ملازمین کی الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے 3گھنٹے کی ٹریننگ صبح و شام کی شفٹوں میں یکم جنوری سے کی جائےگی، مراسلہ جاری

پاکستان ایئر لائنز کے 11 سو ملازمین عام انتخابات میں ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔

ملک میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ ادارے اس حوالے سے اقدامات میں مصروف ہیں۔

اسی سلسلے میں ایک اہم فیصلہ پاکستان ایئر لائنز کی جانب سے سامنے آیا ہے جہاں پی آئی اے ہیومین ریسورسز کی جانب سے ایک لیٹرجاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ محکمے کے 11 سو ملازمین عام انتخابات میں ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے 3گھنٹے کی ٹریننگ صبح و شام کی شفٹوں میں کی جائے گی۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریننگ یکم جنوری سے غنی چورنگی سائٹ ایریا اور ضلع کیماڑی میں کی جائےگی۔

سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی کورم نامکمل ہونے پر ملتوی

لگتا ہے جلد شادی کرلوں گی، حریم فاروق

میلبرن ٹیسٹ: مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، آسٹریلیا کی سیریز میں فیصلہ کن برتری