پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی

10گرام سونا 1629روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار386 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 900 پر آگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق 10گرام سونا 1629روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 89 ہزار386 روپے کاہوگیا ہے۔

گولڈ پرائس ڈاٹ اور آر جی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92 سینٹس اضافے کے بعد 2 ہزار 67 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ مئی 2023 میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

چھوٹی عمر میں جنگ زدہ علاقے کی رپورٹنگ کرنے والی غزہ کی 9 سالہ صحافی

ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ن) کے مذاکرات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نہ ہوسکا

پیپلز پارٹی کو سندھ میں حکومت نہیں بنانے دیں گے، رہنما جی ڈی اے