پاکستان

پیپلز پارٹی کو سندھ میں حکومت نہیں بنانے دیں گے، رہنما جی ڈی اے

وزیر اعلیٰ سمیت پوری حکومت سندھ، پیپلز پارٹی کا تاج بنی ہوئی ہے، 4 جماعتوں کا اتحاد سندھ میں حکومت بنائے گا، صدرالدین راشدی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماصدرالدین راشدی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جماعتوں کا اتحاد سندھ حکومت بنائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی والا سسٹم اب بھی کام کر رہا ہے، چور بازاری کو ختم کرنے کے لیے ہم نے سر جوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سسٹم کو تباہ کردیں گے، چار جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی، 35 فیصد ووٹ صرف مافیا پیپلز پارٹی کو پڑتا ہے۔

صدرالدین راشدی نے کہا کہ پوری سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی کا تاج بنا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ نے دوسری طرف ترازو میں اپنا وزن ڈال دیا ہے، پندرہ سال کی حکمرانی کے بعد ہم پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئےگا، ایم کیو ایم سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15سال سےسندھ کوصرف محرومیاں ملی ہیں، پیپلزپارٹی کوپنجاب میں الیکشن لڑنےپرویلکم کرتےہیں، جی ڈی اے ممبران سے سندھ کے مسائل پر بات کی۔

آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، عطا تارڑ

میلبرن ٹیسٹ: مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، آسٹریلیا کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

وہ شوبز شخصیات جنہوں نے 2023 میں شادیاں کیں