پاکستان

آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، عطا تارڑ

سپریم کورٹ نے معصوم کا لفظ استعمال کیا، پہلے گڈٹو سی یو اب معصوم کہا جارہا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے معصوم کا لفظ استعمال کیا، آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پہلے گڈٹو سی یو اب معصوم کہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلے کو جیل سے بھی مہم کی اجازت دی گئی، اس شخص نے پوری قوم کے سامنے سائفر لہرایا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے لاڈلہ ازم کی نئی ٹرم استعمال کی جارہی ہے، لاڈلے کو لانچ کرنے کے لیے وزیراعظم کو ہٹایا جاتا ہے۔

’یہ بسکٹ اپنے ساتھ جنت میں لے جانا‘، اسرائیلی بمباری میں شہید بچے کے والد کی ویڈیو وائرل

الیکشن کیلئے خیبرپختونخوا پولیس مکمل طور پر تیار ہے، آئی جی خیبرپختونخوا

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گتے کے کارخانے میں لگی آگ تاحال بے قابو