پاکستان

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گتے کے کارخانے میں لگی آگ تاحال بے قابو

تیز ہوا چلنے کے باعث فائربریگیڈ حکام کو آگ پر قابو پانے میں شدید دشواری کاسامناہے، فائر بریگیڈ حکام

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں گتے کے کارخانے میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تیز ہوائیں چلنے کے باعث فائربریگیڈ حکام کو آگ پر قابو پانے میں شدید دشواری کاسامناہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر ستر فیصد قابو پا لیا گیا ہے، مزید تین گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام، پولیس اور رینجرزکی نفری بھی وقوع پر موجود ہے۔

علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کا حکم

وہ شوبز شخصیات جنہوں نے 2023 میں شادیاں کیں

میلبرن ٹیسٹ: مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، آسٹریلیا کی سیریز میں فیصلہ کن برتری