علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اعتراضات کے ساتھ سابق وفاقی وزیر کی درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست میں وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ درخواست گزار تو ڈی آئی خان کا ہے اسلام آباد میں کیاکررہا ؟
وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں کچھ مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے وکیل درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔