دنیا

چین کی بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت

کسی بھی ملک کا دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ان کا استعمال انہیں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے مفادات کی قیمت پر اٹھانا پڑتا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین نے بھارت کی جانب سے خطے بالخصوص بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار اور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے بتایا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور چین دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

مزید کہا کہ بھارت کے دہشتگردی پر دوہرے معیار نے اسے عالمی سطح پر بدنام کر دیا۔

27 دسمبر کو چینی وزیر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردانہ سرگرمیوں پر اظہار کیا.

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ کسی بھی ملک کا دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ان کا استعمال انہیں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے مفادات کی قیمت پر اٹھانا پڑتا ہے، دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی پر شدید جوابی کارروائی کی جائے گی۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین تمام ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

مزید کہا کہ غیر ملکی سرزمین پر دہشتگرد کاروائیوں میں بھارتی حکومت اور ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کی گواہی کینیڈا اور امریکی حکام نے دی۔

بھارت خفیہ طور پر بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے، بلوچستان کی علیحدگی پسند قوتوں کو بھارت کی مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔

قومی دھارے میں واپس آنے والے بلوچوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کا دہشتگردوں کی سرپرستی اور حمایت صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد کارروائیوں کی بڑی وجہ ہے۔

خیال رہے کہ 20 دسمبر کو بلوچستان میں دہشت گرد کالعدم تنظیم بی این اے کے کمانڈر تنظیم کو چھوڑ کر اپنے 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہو گئے تھے۔

قومی دھارے میں شامل ہونے والے بی این اے کے کمانڈر اور ان کے 70ساتھیوں نے کوئٹہ میں نگران وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ایمان مزاری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

میلبرن ٹیسٹ: مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، آسٹریلیا کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست کولوراڈو کے بعد مین سے بھی صدارتی الیکشن کیلئے نااہل