پاکستان

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کریں گے، پاک فوج

کور کمانڈرز کانفرنس میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کے لیے خطرناک اور باعث تشویش قرار دیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور سماجی اور اقتصادی ترقی کے امور پرتبادلہ خیال ہوا ساتھ ہی یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔

کانفرنس میں سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت حکومتی کوششوں کی حمایت کی گئی،اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج جرائم کی روک تھام کے لیے سرکاری اداروں سے تعاون کا اعادہ کرتی ہے۔

اعلامیے میں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے والےدہشت گردوں، سہولت کاروں سے مکمل طاقت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کے لیے خطرناک اور باعث تشویش قرار دیا گیا۔

کانفرنس میں بھارتی فوج کےہاتھوں شہریوں کے اغوا و تشدد کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

کور کمانڈر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں اور ان بہادر کشمیریوں کے جذبے کو پست نہیں کر سکتی جو اپنے جائز حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

کورکمانڈرز کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی، غزہ میں جنگ بندی اور تنازعے کے پر امن حل کے حکومتی مطالبے کےمؤقف کا اعادہ بھی کیا۔

فورم کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے ذہانت کے شعبوں میں آپریشنل فضیلت کو مسلسل برقرار رکھنے اور تربیت کے اعلیٰ معیارات کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج مثبت ہے، ہمارا مقصد یہاں سے جیت کر جانا ہے، میر حمزہ

پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی نہیں ہورہی، اسے مزید ابھارا جارہا ہے، فضل الرحمٰن

حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی لائی گئی،نگران وزیر مذہبی امور