پاکستان

سیالکوٹ کے آبائی حلقے سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں، فردوس عاشق اعوان

الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ایک جماعت الیکشن کیلئے تڑپ رہی تھی، اب بہانےتلاش کر رہی ہے، رہنما آئی پی پی

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے آبائی حلقے سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ایک جماعت الیکشن کیلئے تڑپ رہی تھی، اب بہانےتلاش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہو رہا ہے تو ان کے لوگ بل میں گھسے ہوئے ہیں، کسی کے پیچھےچھپ کر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن چھپ کر نہیں لڑے جاتے۔

یورپ میں پروازوں کی منسوخی سے سالانہ 76 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، سیکریٹری سول ایوی ایشن

کراچی :پرانا گولیمارمیں پولیس، رینجرز، اینٹی نارکوٹکس فورس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گھوٹکی پہنچ گئے